روس کا خلائی جہاز پراگریس خلامیں جل کر تباہ ہو گیا

روس کا خلائی جہاز پراگریس

روس کا خلائی جہاز پراگریس

ماسکو  ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کا خلائی جہاز خلا میں جل کر تباہ ہو گیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس پراگریس نامی خلائی جہاز خلائی سٹیشن پر خوراک اور دیگر سامان لے کر جا رہا تھا کہ اس میں آگ لگ گئی۔ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ عالمی خلائی سٹیشن کا روس سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ روسی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا کہ پراگریس قزاقستان کے خلائی پیڈ سے روانگی کے بعد 190 کلومیٹر کی اونچائی کے بعد جل کر تباہ ہو گیا۔ بغیر پائلٹ کے خلائی جہاز خلابازوں کیلئے خوراک اور دیگر سامان عالمی خلائی سٹیشن لے جا رہا تھا تاہم اس میں آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی اور تحقیقات کا عمل شروع  کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply