فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی ری اسٹرکچرنگ، اخراجات 180 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی ری اسٹرکچرنگ

فوکوشیما ایٹمی پلانٹ کی ری اسٹرکچرنگ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان میں زلزلہ و سونامی سے متاثر ہونے و الے فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کی ڈی کمشننگ  مرمت و صفائی اور زرتلافی کی مد میں ادا کئے جانے والے اخراجات 180 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ مذکورہ اخراجات تخمینہ لگائے گئے اخراجات سے تقریبا دوگنا ہیں۔ جاپانی حکومت کی جانب سے اس سلسلے میں کئے جانے والے ایک جائزہ کے مطابق 3 سال سے اس بات کا اندازہ لگایا گیا تھا  کہ فوکو شیما ایٹمی پلانٹ کو بند کرنے کے عمل، زرتلافی اور دوسرے اخراجات کی ادائیگی میں 11 کھرب ین خرچ آئے گا تاہم یہ خرچ 20 کھرب ین (178 بلین ڈالر) پر آ چکا ہے۔ مارچ 2011ء میں زلزلے اور سونامی سے فوکو شیما کے 3 ری ایکٹر بہا دیئے تھے جس سے جہاں پلانٹ بری طرح متاثر ہوا وہاں آس پاس کا وسیع علاقہ تابکاری کی زد میں آ گیا۔ فوکو شیما کو مکمل طور ڈی کمشن کرنے کے بعد تابکاری اثرات کے خاتمے میں 40 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply