سعودی عرب: ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا

سعودی عرب میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا

سعودی عرب میں ایران کے لیے جاسوسی کرنے والے 15 افراد کو موت کی سزا

ریاض ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت نے 15 افراد کو ایرانی انٹیلی جنس کے لیے جاسوسی کے الزامات میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ایران کے لیے جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث ان افراد کے خلاف 10 ماہ تک مسلسل مقدے کی 160 سماعتیں کی گئی ہیں۔ عدالت نے اس مقدمے میں ماخوذ دو مشتبہ افراد کی عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا ہے۔ سعودی عرب نے گزشتہ سال جون میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک سیل سے وابستہ 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی تھی۔ یہ جاسوسی رنگ 23 سعودیوں، ایک افغانی شہری اور ایک ایرانی پر مشتمل پر تھا۔ افغان شہری ایک رائس ریستوراں میں باورچی کے طور پر کام کر رہا تھا جبکہ اریرانی روانی سے عرب بولنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ تمام سعودی ملزموں کا تعلق سعودی عرب کے مشرقی علاقے Al-Qatif سے ہے۔ ایک سعودی مدعا علیہ ایک بنک کا سینیر عہدے دار رہ چکا ہے لیکن اس کا یا اس کے بنک کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ ان میں ایک جوہری طبیعیات دان بھی تھا اور وہ سعودی عرب لوٹنے سے قبل چین میں 6 سال سے کام کرتا رہا تھا۔

No comments.

Leave a Reply