انڈونیشیا میں زلزلہ، 25 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے صوبے آچے کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی

انڈونیشیا کے صوبے آچے کے جزیرے سماٹرا میں زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی

سماٹرا ۔۔۔ نیوز ٹائم

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے Aceh کے جزیزے Sumatra میں زیر زمین آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زمین میں اس کی گہرائی  17 کلو میٹر تھی۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتا ہے تاہم سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاری کئی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں، دکانیں، مندر اور بجلی کے گھمبے ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply