شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا فوجی سائبر کرائم سسٹم ہیک کر لیا

جنوبی کوریا کا فوجی  سائبر کرائم سسٹم

جنوبی کوریا کا فوجی سائبر کرائم سسٹم

سیئول ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کا سائبر کرائم سسٹم ہیک کر لیا، فوجی خفیہ معلومات چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ منگل کو جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان کی جانب سے برطانو ی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انکشاف کیا گیا ہے  کہ ہماری خفیہ معلومات چوری ہو گئی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی کن معلومات تک رسائی حاصل کی ہے۔ یاد رہے شمالی کوریا پر اس سے قبل یہ الزامات لگتے رہے ہیں کہ اس نے جنوبی کوریا میں میڈیا کے اداروں اور بینکوں کے نظام کو ہیک کیا ہے  لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوجی معلومات کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ سائبر کمانڈ کے انٹرنیٹ سروس میں خرابی پیدا ہو گئی ہے۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ فوج کی کچھ دستاویزات جن میں خفیہ معلومات بھی شامل ہیں ہیک کر لی گئی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ابھی کم اہم یا بہت زیادہ اہمیت کی حامل دستاویزات جیسا کہ جنگی منصوبوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔ شمالی کوریا سے منحرف ایک کمپیوٹر سائنس کے ایک استاد Kim Heung-Kwang کے مطابق 2010 سے لے کر اب تک شمالی کوریا کی حکومت application programming interfaces پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جس سے قومی infrastructures پر حملہ کیا جا سکے۔ اس مہم کا پتہ رواں برس فروری میں اس وقت چلا تھا جب F-15 fighter کے پروں کے ڈیزائن سمیت دفاع سے متعلق دیگر معلومات چوری ہوئی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply