شادی کو یاد گار بنانے کے لیے ڈزنی لینڈ آئیں

سینڈریلا کے انداز میں دلہن تیار، مخصوص سینڈریلا کی جادوئی بگھی میں اسٹیج تک پہنچے گی

سینڈریلا کے انداز میں دلہن تیار، مخصوص سینڈریلا کی جادوئی بگھی میں اسٹیج تک پہنچے گی

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے نوجوان اکثر کئی جتن کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم اب Disneyland کی جانب سے ایک انوکھی پیشکش کی گئی ہے جس کے تحت اگر شادی کے دن کو یادگار بنانا ہے تو ڈزنی لینڈ کا رخ کریں۔ جی ہاں اس انوکھی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پریوں کی کہانی Cinderella کی طرز پر شادی منعقد کرنا ممکن ہو سکتے گا جبکہ تقریب میں 300 مہمان مدعو کیے جا سکیں گے۔ دلکش روشنیوں سے سجی ڈزنی کی عمارت کے سامنے مہمان اور دلہا دلہن ایسے محسوس کریں گے جسے کسی جادوئی دنیا میں شادی کی تقریب میں منعقد کی گئی ہو۔ Cinderella کے انداز میں دلہن تیار، مخصوص Cinderella کی جادوئی بگھی میں اسٹیج تک پہنچے گی جبکہ اس موقعے پر کئی سیاح بھی اس منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ کھانے ہوں یا پھر مہمانوں کی تواضع کی بات ہو اس ڈزنی تھیم ویڈنگ کے دوران شادی کے تمام مراحل بھی اسی انداز میں طے پائے جائیں گے۔ Disneyland کے تحت ہزاروں روشنیوں میں نہائیں سڑکیں اور رنگ برنگے کاسٹیومز پرفارمرز بھی شادی کی دلکشی کو چار چاند لگاتے نظر آئیں گے۔ تو جناب پھر دیر کیس بات کی۔

No comments.

Leave a Reply