جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے حجاب پر پابندی کا اشارہ دے دیا

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے حجاب پر پابندی کا اشارہ دے دیا

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے حجاب پر پابندی کا اشارہ دے دیا

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے burqa کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جرمن معاشرے کے مطابق نہیں لہذا قانونی طور پر burqa پر پابندی عائد کریں گے۔ جرمنی کے مغربی شہر ایسن میں اپنی جماعت کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر اینجلا مرکل نے کہا کہ جرمن قوانین ہی سب سے بڑھ کر ہیں، جہاں تک قانونی طور پر ممکن ہو پورے چہرے کے حجاب پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کی رو سے عوامی مقامات، اسکولوں، جامعات اور سرکاری اداروں میں برقعے پر پابندی عائد کی جائے گی۔ اینجلا مرکل کے دستِ راست اور وزیرِ داخلہ Thomas de Maiziere نے بھی رواں سال اگست کو برقعے پر مکمل پابندی کا سب سے پہلا اعلان کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ صرف برقعہ بلکہ صرف آنکھوں کو ظاہر کرنے والے ہر قسم کے burqa پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے کیونکہ یہ جرمن معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔ Thomas de Maiziere نے کہا کہ چہرہ ظاہر کرنا رابطے، معاشرتی میل جول اور باہمی وجود کے لیے ضروری ہے اور اسی لیے ہم ہر ایک سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اپنا چہرہ ظاہر کریں، اس ضمن میں ایک قانون لایا جا رہا ہے اور جو بھی اسے قانون کو توڑے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ واضح رہے کہ اینجلا مرکل گزشتہ 11 برس سے جرمنی کی چانسلر ہیں اور ان کا Christian Democratic Union یونین (سی ڈی یو) کی دوبارہ سربراہ منتخب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply