امریکہ نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا کی وزارت دفاع نے پاکستان کو نائٹ وژن آلات فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ نائٹ وژن آلات کی تیاری اور Cobra  ہیلی کاپٹرز میں تنصیب کا معاہدہ Lockheed Martin  کو دیا گیا ہے۔ 2022 میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔ پینٹاگون کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کی اصل مالیت 29 ارب 77 کروڑ روپے ہے جس میں ٹارگٹ سائٹ سسٹم کے سافٹ ویئر میں مزید بہتری، تجربات اور Cobra   ہیلی کاپٹرز میں اس کی تنصیب بھی شامل ہے۔ یہ نظام رات میں کارروائیوں اور دن میں دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں مدد گار ثابت ہوتا ہے اور علاقے کے بارے میں بروقت معلومات فراہم کرتا ہے۔ ٹارگٹ سائٹ سسٹم  AH-1Z  Cobra ا ہیلی کاپٹرز میں استعمال کیا جائے گا جو امریکی میرین کور اور پاکستان کے زیر استعمال ہے۔ پاکستان مجموعی مالیت کا 20 فیصد امریکا کو ادا کرے گا۔ پینٹاگون کا کہنا ہے Lockheed Martin کمپنی ٹارگٹ سائٹ سسٹم فلوریڈا میں تیار کر کے 2022 ء تک امریکی بحریہ اور پاکستان کے حوالے کرے گی۔ اس سے پہلے جنوری میں امریکا نے اسی نظام کی پاکستان کو فراہمی کے لیے Lockheed Martin سے ڈیڑھ ارب روپے کا ایک اور معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ٹارگٹ سائٹ سسٹم کی پاکستان کو فراہمی اگلے سال دسمبر میں کی جائے گی۔  امریکی محکمہ دفاع نے پاکستان کیلئے رات یا خراب موسم میں کام کرنے والے ٹارگٹ سائٹ سسٹمز (ٹی ایس ایس) کی تیاری کے لیے Lockheed Martin نامی کمپنی کو 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالر کا ٹھیکہ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اس سسٹم کو امریکی بحریہ کے اے  AH-1Z  کوبرا ہیلی کاپٹر میں استعمال کیا جائے گا، جو دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں موثر ثابت ہوا، خاص طور پر دشوار گزار علاقوں میں اس سے اہم کارنامے سر انجام دیئے۔ AH-1Z  کوبرا جنگی ہیلی کاپٹر کو امریکا کی نیوی کسی مہم کے دوران خصوصی طور پر استعمال کرتی ہے۔ خیال رہے کہ TSS system ایڈوانس ٹیکنالوجی ہے، جس کے ذریعے جدید sensor  کو استعمال کرتے ہوئے دن یا رات سمیت خراب موسم میں بھی کسی بھی ہدف نشانہ بنانا ممکن ہو جاتا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق TSS system جدید لیزر، شعائوں اور دوسری ٹیکنالوجی کے باعث دور تک نشانہ بنانے کو آسان بناتا ہے، جبکہ یہ سسٹم نشانہ بنائے جانے والے مقام کی شناخت کرنے سمیت ہتھیاروں کے ہدف کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق Orlando کی کمپنی غیر ملکی فوج کو فروخت کے ٹھیکے کے تحت TSS system کو جنوری 2022 ء تک امریکا اور پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کرے گی۔  پینٹاگون کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ اس وقت اس منصوبے کی مالیت 15 کروڑ ڈالر ہے مگر اس کی مجموعی لاگت 28 کروڑ 86 لاکھ ڈالرسے زائد ہونے کا امکان ہے، جبکہ حکومت پاکستان اس منصوبے کے لیے مجموعی لاگت کا 12 فیصد حصہ ادا کرے گی۔ Lockheed Martin کو جنوری میں یہی سسٹم پاکستان کے لیے تیار کرنے کے لیے بھی ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا ابتدائی ٹھیکہ ملا تھا۔ کمپنی کو دیئے گئے ٹھیکے میں TSS system کو کوبرا ہیلی کاپٹر میں مکمل طور پر ضم کرنے کے لیے اس کی انسٹالیشن اور سافٹ ویئرز سمیت دیگر کاموں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ٹی ایس ایس سسٹم کے نصب کیے جانے سے جہاں ہیلی کاپٹر کو اپنے ہدف سے متعلق معلومات حاصل کرنے میں آسانی ہو گی وہیں اس سے ہیلی کاپٹر کو حالات سے باخبر رہنے میں مدد ملے گی، اس سسسٹم سے ہیلی کاپٹر کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔  اس منصوبے کا پہلا مرحلہ Florida میں دسمبر 2017 ء تک مکمل کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply