اسرائیل کے خلاف قرارداد، نیتن یاہو کی اقوام متحدہ کو دھمکی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیل کے خلاف قرارداد منظور کرنے پر اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کی دھمکی دے دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غربِ اردن میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری کے بعد  اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو دھمکیوں پر اتر آئے، وہ کہتے ہیں کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے ساتھ تعلقات پر نظرثانی کرے گا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اقوام متحدہ کے ساتھ تمام تعلقات پر نظرثانی کریں۔ وزیر اعظم نتن یاہو نے سلامتی کونسل کی قرارداد کی پاسداری نہ کرنے کی دھمکی بھی دی۔ سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک میں سے 14 نے غربِ اردن میں اسرائیل کی جانب سے یہودی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ امریکا نے نہ صرف ووٹ ڈالنے سے انکار کیا بلکہ اپنا ویٹو کا حق بھی استعمال نہیں کیا حالانکہ اس سے پہلے وہ اسرائیل کی حمایت میں اس کا استعمال کرتا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply