بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم ولادت

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملک بھر میں بابائے قوم Quaid Azam Mohammad Ali Jinnah کا 141 واں یوم ولادت  ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں بانی پاکستان سے متعلق تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ Quaid Azam Mohammad Ali Jinnah کے 141 ویں یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات  میں سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و سیاسی جماعتوں کے زیراہتمام پروقار تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز، مذاکرات، مباحثوں کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز وفاقی و صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوا جبکہ نماز فجر کے بعد بابائے قوم کے درجات کی بلندی، ملک کی بقا و سلامتی اورامن و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ یوم قائد کی مناسبت سے  مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ایم اے کاکول میجر جنرل عبد اللہ ڈوگر تھے، تقریب میں گارڈز کے فرائض پی ایم اے کاکول کیکیڈٹس کو سونپ دیے گئے۔ بعد ازاں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری  اور مسلح افواج کے نمائندوں نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ بابائے قوم کی خدمات اور ان کی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لیے ریڈیو اور ٹی وی چینلز پر خصوصی پروگرام نشر کئے جا رہے ہیں جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے، متعدد مقامات پر بابائے قوم کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک کاٹے جا رہے ہیں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بانی پاکستان کی انتہائی نادر، نایاب اور تاریخی تصاویر اور ان کے زیر استعمال اشیا کی نمائش بھی منعقد کی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply