فضائی حادثے کے بعد سرچ آپریشن جاری، روس میں یوم سوگ

فضائی حادثے کے بعد سرچ آپریشن جاری، روس میں یوم سوگ

فضائی حادثے کے بعد سرچ آپریشن جاری، روس میں یوم سوگ

سوچی ۔۔۔  نیوز ٹائم

روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ پائلٹ کی غلطی یا تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے۔ ادھر اس فضائی حادثے کے بعد بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ روس کی فوج کا TU-154  طیارہ اتوار کو بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے اس پر سوار 92 مسافر اور عملے سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔ روس کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ Maksim Sokolov نے گزشتہ روز ٹیلی ویژن کے ذریعے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثے کی بنیادی وجوہات میں دہشت گرد حملے کو اس حادثے کی ممکنہ وجہ کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا ہے۔ فضائی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تلاش کے کام میں تقریباً 3 ہزار افراد حصہ لے رہے ہیں۔ اس سرچ آپریشن میں بحری جہاز، آبدوزیں اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جا رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق 10 مربع کلومیٹر سے زائد آبی علاقے میں تلاش کا یہ کام جاری ہے۔ روس میں سوچی کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے کچھ ہی منٹ بعد فوجی طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا، یہ طیارہ شام جا رہا تھا۔ طیارے پر روس کی مسلح افواج کے میوزک بینڈ سے تعلق رکھنے والے موسیقار بھی سوار تھے۔ روس کے صدر ولادیمر پوٹن نے اس فضائی حادثے کے بعد پیر کو ملک بھر میں سوگ کا اعلان کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply