دمشق کا 3 روز سے پانی بند، 50 لاکھ عوام بوند بوند کو ترس گئے

دمشق کا 3 روز سے پانی بند، 50 لاکھ عوام بوند بوند کو ترس گئے

دمشق کا 3 روز سے پانی بند، 50 لاکھ عوام بوند بوند کو ترس گئے

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شامی دارالحکومت دمشق میں گزشتہ روز عوام کو مسلسل تیسرے دن پانی کی فراہمی نہ ہو سکی۔ شامی حکام نے اپوزیشن گروپوں پر پانی کے ذرائع کو ڈیزل سے آلودہ کر دینے کا الزام لگایا ہے۔ دمشق کے نواح میں پانی فراہم کرنے کہ ذمے دار واٹر اتھارٹی کے مطابق متعلقہ حکام اس وقت محفوظ اضافی وسائل کو استعمال میں لا رہے ہیں۔ شامی حکام کے نزدیک شمار کیے جانے والے ایک اخبار الوطن نے الزام عائد کیا تھا کہ مسلح تنظیموں دمشق آنے والے پینے کو گندگی اور ڈیزل سے آلودہ کر دیا ہے، اخبار کے مطابق پانی کے ادارے کے ڈائریکٹر محمد الشیاح کا کہنا ہے کہ دستیاب وسائل کے تحت دو روز پانی کا ناغہ ہو گا اور ایک روز پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پانی کے اضافی ذخیرے کنوں سے 1.5 لاکھ کیوبک میٹر پانی پمپ کیا جا رہا ہے۔ دمشق اور اس کے نواح میں تقریباً 50 لاکھ افراد رہتے ہیں

No comments.

Leave a Reply