بینظیر بھٹو کی نویں برسی (آج) منائی جائے گی

بینظیر بھٹو کی نویں برسی (آج) منائی جائے گی

بینظیر بھٹو کی نویں برسی (آج) منائی جائے گی

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی نویں برسی (آج) منگل کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔  مرکزی تقریب Garhi Khuda Bakhsh بھٹو میں منعقد ہو گی جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کے ایم این اے، ایم پی اے، سندھ کابینہ کے ممبران اور کارکنان شرکت کریں گے۔ برسی کی تقریبات کا آغاز صبح Garhi Khuda Bakhshبھٹو میں محترمہ کی مزار پر قرآن خوانی سے کیا جائے گا جس کے بعد اجتماعی دعا اور لنگر تقسیم ہو گا۔  12 بجے جلسہ عام شروع ہو گا جس میں ملک بھر سے آنے والے شاعر اپنی شاعری اور مقالوں کے ذریعے محترمہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ مرکزی قائدین چار بجے کے بعد جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے حوالے سے Garhi Khuda Bakhshبھٹو میں انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور لیڈران کے تصاویر سے سجایا گیا ہے جبکہ اسٹیج پر بھی پارٹی رہنمائوں کے تصاویر اور جھنڈے لگا دیئے ہیں۔ ملک بھر سے آنے والے کارکنان کے سہولت کے لئے کیمپس قائم کئے گئے ہیں جبکہ میڈیکل اور پانی کی سبیلوں کے کیمپس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے جانب سے بھی سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں ساڑھے 6 ہزار پولیس افسران و اہلکار اور 300 رینجرز اہلکار تعینات کئے ہیں جبکہ ٹریفک انتظامات کے لئے 700 ٹریفک اہلکار بھی فرائض سرانجام دیں گے۔ برسی کے موقع پر جلسہ گاہ، پارکنگ اور دیگر علاقوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی  جبکہ جلسہ عام کے بعد شام کے وقت پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کا اجلاس نوڈیرو میں منعقد ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ دوسری جانب شہید بے نظیر بھٹو کی نویں برسی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے لاڑکانہ شہر سمیت ضلع بھر میں 40 سے زائد استقبالیہ کیمپ قائم کر کے تمام علاقوں کو پارٹی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجایا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply