چین کے جنگی بحری جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل

چین کے جنگی بحری جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل

چین کے جنگی بحری جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل

تائی پے، بیجنگ، واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین کے جنگی بحری جہاز تائیوان کی سمندری حدود میں داخل ہو گئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق تائیوان کے سمندر میں داخل ہونے والے جنگی بحری جہازوں میں سوویت یونین کے دور میں تیار کیے گئے Liaoning aircraft carrier بحری جہاز بھی شامل ہیں۔ ان میں بعض جہاز جنوبی چین کے سمندر میں داخل ہو چکے ہیں۔ چین کے بحری جنگی جہاز ماضی میں بھی تائیوان کے قریب مشقوں میں حصہ لیتے رہے ہیں۔ ادھر تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق تائیوان سے گذرنے والے طیارہ بردار بیڑوں کے ساتھ ساتھ 5 جنگی بحری جہاز بھی شامل ہیہں جو تائیوان کے زیر انتظام Pratas جزیروں کی طرف روانہ ہو گئے۔ تائیوانی وزارت دفاع کے ترجمان Chen Chung-chi کا کہنا تھا کہ احتیاط اور لچک فضائی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہماری پالیسی رہی ہے تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ آیا چینی جنگی بیڑے کی آمد کے ساتھ تائیوان نے اپنی آبدوزیں کو تیار رہنے اور ہنگامی حالت کا درجہ بڑھانے کے احکامات دیئے ہیں یا نہیں۔ ادھر امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی ون چائنا پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ امریکا کا کہنا تھا کہ امریکہ، چین کی تازہ عسکری پیش قدمی کو مانیر کر رہا ہے۔ امریکا توقع کرتا ہے کہ جنگی مشقوں کے دوران ممالک بین الاقوامی قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے پاس چین کے بارے میں پالیسی کو تبدیل کرنے کا کو ئی پلان نہیں۔

No comments.

Leave a Reply