نیتن یاہو برطانیہ اور فرانس سے بھی الجھ پڑے، اب اسرائیل کو عالمی عدالت میں لے کر جائیں گے: فلسطین

اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو کی برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے جنوری کی 17 سے 20 کے درمیان مجوزہ ملاقات منسوخ

اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو کی برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے جنوری کی 17 سے 20 کے درمیان مجوزہ ملاقات منسوخ

تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہوتے ہی اس نے اپنا سب کچھ دائو پر لگا دیا ہے۔ اسرائیل نے امریکہ کے بعد برطانیہ سے بھی تعلقات خراب کرنا شروع کر دیئے ہیں، اسرائیل وزیر اعظم نیتن یاہو کی برطانوی وزیر اعظم Theresa May سے جنوری کی 17 سے 20 کے درمیان مجوزہ ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے۔ اسرائیل نے پہلے امریکا پر قرارداد کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا اور اوباما انتظامیہ کی جانب اپنی توپوں کا رخ کر لیا۔اب جب برطانیہ نے یہودی بستیوں کی تعمیر کے خلاف قرارداد کے حق میں ووٹ دیا تو اسرائیل وزیر اعطم نیتن یاہو نے برطانوی ہم منصب سے ملاقات کی تیاریاں کر ترک کرنے کا کہہ دیا ہے۔ امریکا میں اسرائیلی سفیر نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اس قرارداد کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے ثبوت نئی ٹرمپ انتظامیہ کو دیں گے، وہ عوام کے سامنے لانا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ علاوہ ازیں فرانس نے 15 جنوری کو کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے، اس کانفرنس کا مقصد اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کو بحال کرنا ہے۔ اس پر اسرائیلی وزیر دفاع برہم ہو گئے اور کہا فرانس میں رہنے والے یہودی اسرائیل آ جائیں۔

No comments.

Leave a Reply