رومانیہ کے صدر نے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار سیول شائدہ کو مسترد کر دیا

وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار سیول شائدہ

وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار سیول شائدہ

بخارسٹ ۔۔۔ نیوز ٹائم

رومانیہ کے صدر Klaus Iohannis نے سوشل ڈیموکریٹس کی وزیر اعظم کے عہدے کے لیے مسلمان امیدوار Sevil Shhaideh کو مسترد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کے عہدے کی امیدوار Sevil Shhaideh اگر منتخب ہو جاتیں تو وہ رومانیہ کی پہلی خاتون مسلمان وزیر اعظم ہوتیں، تاہم صدر Klaus Iohannis نے ان کو مسترد کرنے کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے، Sevil Shhaideh کو ان کے کم سیاسی تجربے کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ وہ صرف ایک بار علاقائی وزیر رہ چکی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ڈی جماعت نے رواں ماہ پارلیمانی انتخاب جیتا تھا اور اسے امید تھی کہ وہ ایک مخلوط حکومت قائم کر لے گی۔

No comments.

Leave a Reply