اقوام متحدہ ایسا ادارہ ہے جہاں لوگ آ کر صرف باتیں کر کے چلے جاتے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افسوسناک ادرہ صرف کلب بن کر رہ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا  کہ اقوام متحدہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے ہیں اور باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں جو افسوسناک ہے۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیلی بستیوں کے قیام کے خلاف قرارداد کو ملتوی کرایا تھا تاہم گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی واضح حمایت کے بعد قرارداد کو منظور کر لیا گیا تھا جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ قرارداد کو منظور کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے جبکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قرارداد کی منظوری کے بعد ٹوئٹر ہی پر کہا تھا کہ 20 جنوری کے بعد حالات بدل  جائیں گے کیونکہ 20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply