جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی صدر باراک اوباما کا پرل ہاربر کا دورہ

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی  صدر باراک اوباما

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی صدر باراک اوباما

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے اور امریکی صدر باراک اوباما نے پرل ہاربر کا دورہ کیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنمائوں نے دوسری جنگ عظیم میں مرنے والوں کی یاد گار پر پھول چڑھائے ہیں۔ جاپان نے 7 دسمبر 1941ء کو دوسری جنگ عظیم کے دوران پرل ہاربر پر حملہ کیا تھا۔  پرل ہاربر پا جاپانی حملے  کے نتیجے میں 2400 امریکی ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد امریکا دوسری جنگ عظیم میں شامل ہوا تھا۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی جانب سے پرل ہاربر کے جنگ متاثرین سے اظہار تعزیت بھی کی گئی ہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی ہولناک جنگی غلطیاں نہیں دہرانی چاہیے۔ امریکا اورجاپان مفاہمت کی طاقت سے جڑے ہوئے ہیں۔ امریکا اور جاپان کا اتحاد مستقبل کے لیے امید کا اتحاد ہے اور ضرورت ہے کہ دنیا صبر و تحمل کے جذبے سے کام لے۔

No comments.

Leave a Reply