جاپان زور دار زلزلے سے لررز اٹھا، سونامی کی وارننگ جاری، زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ

زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان زور دار زلزلے سے لرز اٹھا ہے جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاپان کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ شام کے 9 بج کر 38 منٹ پر آیا جس کے باعث دارلحکومت میں بھی عمارتیں لرز اٹھیں  تاہم زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی قسم کے جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونامی کی وارننگ بھی جاری کر دی گئی ہے۔

No comments.

Leave a Reply