شمالی کوریا کا جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: تھائی لینڈ

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا اپنے ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا اپنے ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے

بنکاک ۔۔۔ نیوز ٹائم

تھائی لینڈ نے کہا کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کا اپنے ملک کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے چاہے اس کے لیے انہیں کتنی ہی بڑی رقم کی پیش کش کی جائے۔ شمالی کوریا کے حال ہی میں منحرف ہونے والے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ آئندہ سال امریکہ اور جنوبی کوریا میں قیادت کی تبدیلی کے باعث شمالی کوریا کے لیے اپنے جوہری پروگرام کو بڑھانے کا ایک مناسب وقت ہو گا۔ لندن میں تعینات رہنے والے شمالی کوریا کے ایک اعلی سفارت کار Thae Yong-Ho نے کہا کہ شمالی کوریا 2017 ء کو اپنے جوہری پروگرام کی ترقی کے لیے موزوں وقت سمجھتا ہے جب جنوبی کوریا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد اور امریکی میں انتظامیہ کی تبدیلی عمل میں آئے گی۔ تھائی گزشتہ تقریباً 20 سالوں میں منحرف ہو کر جنوبی کوریا جانے والے شمالی کوریا کے سب سے اعلی عہدیدار ہیں۔ منگل کو جنوبی کوریا میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران تھائی نے یہ بات واضح کی کہ وہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے بارے میں نہیں جانتے لیکن انہوں نے یہ بات اعتماد کی ساتھ کی کہ چین، شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر کوئی زیادہ دبائو نہیں ڈالے گا کیونکہ شمالی کوریا بکھرنے کی صورت میں ایسا کوریا بن سکتا ہے جو امریکہ کا دوست ہو۔  منحرف سفارت کار نے کہا کہ شمالی کوریا آئندہ سال کے اواخر تک جوہری ہتھاروں کے حصول کے لیے جوہری پروگرام کو ترقی دے رہا ہے۔ شمالی کوریا رواں سال 2 جوہری تجربات اور 20 سے زائد بلسٹک میزائل کے تجربات کر چکا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بات کے حامی ہیں کہ جاپان اور جنوبی کوریا شمالی کوریا کے خلاف اپنے دفاع کے لیے جوہری ہتھیار بنائیں۔ ٹرمپ کے اس بیان کے ردعمل میں صدر باراک اوباما کی انتظامیہ کی طرف سے فوری بیان سامنے آیا جس میں دہائیوں سے جاری جوہری عدم پھیلائو کی پالیسی کی حمایت کا کہا گیا۔ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی منصب صدارت کا حلف اٹھائیں گے جبکہ آئندہ سال جنوبی کوریا میں صدرارتی انتخابات منعقد ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply