اسرائیلی وزیر اعظم کی جان کیری پر تنقید

اسرائیلی وزیر اعظم کی جان کیری پر تنقید

اسرائیلی وزیر اعظم کی جان کیری پر تنقید

تل ابیب ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی اس تقریر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں جان کیری نے اسرائیل اور فلسطینی تنازعے کے حل سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ جان کیری کی یہ تقریر جانبدارانہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ جان کیری نے یہودی آباد کاری پر زیادہ توجہ دی ہے جبکہ فلسطینوں کی طرف سے کیے جانے والے تشدد کو موضوع نہیں بنایا۔ کیری نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودیوں کے نئے مکانات کی تعمیر سے تنازعے کے دو ریاستی حل کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ نیتن یاہو کے بقول کیری نے اپنی تقریر میں صرف اسرائیل کو ہی مورد الزام ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وہ قیام امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

No comments.

Leave a Reply