نیو یارک: ٹائمز اسکوائر پر 7 فٹ اونچا 17 کا ہندسہ نصب

ٹائمز اسکوائر پر 7 فٹ اونچا 17 کا ہندسہ نصب

ٹائمز اسکوائر پر 7 فٹ اونچا 17 کا ہندسہ نصب

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

نئے سال کی آمد پر پوری دنیا میں ہی جشن منایا جاتا ہے اور اس سال بھی نئے سال کو خوش اامدید کہنے کے لیے دنیا بھر میں خوب تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ امریکا میں بھی نئے سال کے استقبال کی تیاریاں شر وع ہو چکی ہیں، اسی سلسلے میں 2017ء کے استقبال کے لیے نیو یارک میں میں ٹائمز اسکوائر کے مقام پر 7 فٹ اونچا 17 کا ہندسہ نصب کر دیا گیا ہے۔ 17 کے ہندسے کو نیو ایئر نائٹ پر 496 ایل ای ڈی بلب سے روشن کیا جائے گا،  ٹائمز اسکوائر پر ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں افراد نئے سال کا جشن منائیں گے اور اس تقریب کو ناظرین ٹیلی ویژن پر بھی دیکھ سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply