جس دن ٹرمپ نے عہدہ سنھبالا امریکہ پر ایٹم بم پھینک دیں گے: شمالی کوریا

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان

شمالی کوریا کے حکمران کم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے حکمران Kim Jong Un نے امریکا کو دھمکی دی ہے کہ جس دن ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت سنھبالا ہم امریکہ پر ایٹم بم پھینک دیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق Kim Jong Un نے دعویٰ کیا ہے  کہ اب ہم کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ سے بین البراعظمی ایٹمی میزائل کا حملہ کر سکتے ہیں جو امریکی سرزمین کے کسی بھی حصے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ شمالی کورین وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس روز ڈونلڈ ٹرمپ اپنا عہدہ سنھبالیں گے، اس روز ہم ایٹمی میزائل داغ دیں گے۔ وزارت کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہماری ایٹمی ہتھیار بنانے کی پالیسی کا ذمہ دار امریکا ہے جس نے اپنے اشتعال انگیز اقدامات کے باعث کم جونگ ان کو اپنا دشمن بنایا۔ ہم نے بین البراعظمی ایٹمی میزائل بھی امریکہ کی اشتعال انگیزی کی وجہ سے بنایا۔ اب امریکہ اور ہمارے دوسرے مخالفین شمالی کوریا کے متعلق اپنی سوچ تبدیل کر لیں، کیونکہ وہ اب ہمارے نشانے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کا یہ ایٹمی میزائل ساڑھے 5 ہزار میل (8 ہزار 852 کلو میٹر) تک مار کر سکتا ہے۔ اس رینج کے ساتھ شمالی کوریا سے امریکا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ  Kim Jong Un  اگر اس ایٹمی میزائل کو لانچ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تو ہم نے بھی اسے قتل کرنے کے لیے سپیشل فورسز کی ایک ٹیم تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق کم جونگ ان کے خلاف ایسے اقدامات میں جنوبی کوریا کو امریکا کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ Kim Jong Un کی اس دھمکی پر امریکی وزیر دفاع ایشن کارٹر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر شمالی کوریا کے اس میزائل کا رخ امریکہ یا ہمارے اتحادیوں کی سرزمین کی طرفر ہوا تو اسے مار گرائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply