فیفا کا ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا اصولی فیصلہ

ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفینٹینو

ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر گیانی انفینٹینو

زیورخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

فٹ بال کی عالمی تنظیم (فیفا) نے ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا،  افریقی اور ایشیائی ممالک کی ٹیموں بھی عالمی ٹائٹل کی دوڑ میں شمولیت کے امکانات روشن ہو گئے،  پہلے مرحلے میں 3 ٹیموں پر مشتمل 16 گروپس ہوں گے جس کے بعد ناک آئوٹ کا مرحلہ کھیلا جائے گا،  ورلڈ گورننگ باڈی نے اپنے اجلاس میں متقفہ طور پر ٹیموں کی تعداد بڑھانے کے حق میں ووٹ دیئے۔ منگل کو فیفا کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں ٹیموں کی تعداد 32 سے بڑھا کر 48 کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا  اور تمام اراکین نے متفقہ طور پر تبدیلی کے حق میں ووٹ دیئے۔  رپورٹ کے مطابق نئے فارمیٹ کے مطابق ورلڈکپ 32 دنوں پر محیط ہو گا،  ٹورنامنٹ کے میچز 64 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے لیکن فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں 7,7 میچز ہی کھیلیں گی،  موجودہ فارمیٹ میں بھی فائنل میں پہنچنے والی ٹیمیں 7 میچز ہی کھیلتی ہیں۔ ورلڈ گورننگ باڈی کے صدر Gianni Infantino نے کہا کہ ٹیموں کی تعداد میں اضافے کے باوجود کھیل کا معیار خراب نہیں ہو گا  اور ساتھ ساتھ فیفا کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی اضافی آمدنی بھی ہو گی۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلا ٹورنامنٹ 1930ء  کو منعقد ہوا تھا جس میں 13 ٹیموں نے شرکت کی تھی اور اس کے بعد مختلف ادوار میں ان میں اضافہ کیا جاتا رہا، آخری بار 1998ء  میں ٹیموں کی تعداد 24 سے بڑھا کر 32 کی گئی تھی۔

No comments.

Leave a Reply