عالمی بینک کی عالمی معیشت 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری

عالمی بینک کی عالمی معیشت 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری

عالمی بینک کی عالمی معیشت 2017 کی جائزہ رپورٹ جاری

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

عالمی بینک نے 2017ء کے حوالے سے عالمی معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سال عالمی معیشتوں میں بہتری کے آثار ہیں۔ جائزہ رپورٹ کے مطابق تیل سمیت دیگر کموڈٹیز کی قیمتوں میں بہتری سے عالمی معیشت کو فروغ ملے گا،  عالمی مجموعی پیداوار کی شرح 2.7 رہنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ سال عالمی مجموعی پیداوار کی شرح 2.3 تھی۔ امریکی معیشت 2.2 فیصد سے بڑھنے کی امیدیں ہیں، تاہم امریکی معیشت کی ترقی کا زیادہ تر انحصار نئے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں پر ہو گا۔ چین کی معاشی ترقی سست روی کا شکار رہے گی اور شرح نمو 6.2 رہے گی،  ترقی یافتہ ممالک کی شرح نمو میں 1.8 فیصد اضافے کی توقع ہے، جبکہ ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں 4.2 فیصد ترقی کا امکان ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ انفرا اسٹرکچر اور عوامی منصوبوں پر سرمایہ کاری کی جائے۔

No comments.

Leave a Reply