پولینڈ: امریکہ ہزاروں فوجی روسی سرحد پر لے آیا

پولینڈ پہنچنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 ہے

پولینڈ پہنچنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 ہے

وارسے ۔۔۔ نیوز ٹائم

دو عالمی طاقتون کے درمیان ٹکرائو کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ امریکا، پولینڈ میں ہزاروں فوجی روسی سرحد پر لے آیا ہے۔ واشنگٹن حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام روس کی طرف سے بالٹک ریاستوں کو درپیش خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔ اور اس طرح پولینڈ میں نیٹو فورسز جمع ہونا شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولینڈ پہنچنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 4500 ہے۔ تمام اہلکار جنوب مشرقی شہر راکلے میں نیٹو کے اہم ترین فوجی اڈے پر قیام پزیر ہوئے ہیں۔ اور اس طرح نیٹو افواج روسی سرحد کے قریب مشقیں کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوج سازوسامان سمیت 5 ٹکڑوں میں تقسیم ہو گی۔ اور مختلف مقامات پر رہائش پزیر ہو گی۔ یاد رہے روسی سرحد پر نیٹو افواج کا اتنا بڑا اجتماع سرد جنگ کے بعد پہلی بار ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی فوج کے ساتھ 87 ٹینک، 144 بکتر بند گاڑیاں جرمنی کی بندرگاہ پر اتاری گئی ہیں  اور وہاں سے کچھ سڑک کے ذریعے اور کچھ ریل کے ذریعے پولینڈ پہنچائی گئی ہیں۔ اور امریکی فوجی بھی پہلے جرمن سرزمین پر اترے اور اس کے بعد پولینڈ پہنچے ہیں۔ حکام نے بتایا فوج پولینڈ میں 4 سے 6 ماہ تک رہے گی۔ دوسری طرف ماسکو حکومت پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کر چکی ہے اور فوج کو سرحد پر الرٹ رکھا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ یوکرائن کی ریاست کریمیا کا روس سے الحاق ہونے کے بعد یورپی یونین اور امریکہ، ماسکو حکومت کے خلاف سخت اقدامات اٹھا چکی ہے۔

No comments.

Leave a Reply