ملکہ الزبتھ دوئم ناقابل یقین اختیارات کی مالک

ملکہ الزبتھ دوئم  برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں

ملکہ الزبتھ دوئم برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ کی 90 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم ناقابل یقین اختیارات کی مالک نکلیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی 90 سالہ ملکہ الزبتھ دوئم بطور ملکہ کئی طرح کے اختیارات کی مالک ہیں، وہ دریائے ٹیمز میں موجود راج ہنسوں اور برطانیہ بھر میں پائی جانے والی ڈولفنز کی مالکن ہیں، وہ برطانیہ کی واحد شخصیت ہیں جو قانونی طور پر ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلا سکتی ہیں، ان کی کار پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں ہے۔ ملکہ کو کسی بھی ملک جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں۔ ملکہ الزبتھ دوئم 2 سالگرہ مناتی ہیں۔ وہ ٹیکس دینے سے بری الزمہ ہیں، ملکہ کی اپنی ذاتی کیش مشین بکنگھم پیلس کے تہہ خانے میں نصب ہے، انھیں قانون اور کسی بھی شخص کو برطانوی پارلیمنٹ کا رکن بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ آسٹریلیا کی ہیڈ آف اسٹیٹ ہونے کی وجہ سے وہ پوری آسٹریلوی حکومت کو فارغ کر دینے کا اختیار بھی رکھتی ہیں۔

No comments.

Leave a Reply