تیرہ سالوں میں چین کی آبادی ایک ارب 45 کروڑ ہو جائیں گی

چینی حکومت نے ایک بچہ پالیسی ختم کر کے دوسرے بچے کی پیدائش کی اجازت دے دی

چینی حکومت نے ایک بچہ پالیسی ختم کر کے دوسرے بچے کی پیدائش کی اجازت دے دی

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

 آئندہ تیرہ سالوں میں چین کی آبادی ایک ارب 45 کروڑ ہو جائے گی، اس وقت چین کی آبادی ایک ارب 37 کروڑ افراد پر مشتمل ہے۔ چین میں نوجوانوں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور بوڑھے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے، چینی حکومت نے پچھلے سال ایک بچہ پالیسی ختم کر کے خاندانوں کو دوسرے بچے کی پیدائش کی اجازت دے دی تھی۔ چینی حکام کا کہنا ہے کہ آبادی میں عدم توازن کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے 2021ء سے 2030ء تک آبادی سے متعلق منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply