دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کرنے کا اعلان

دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ ک

دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ ک

نیوز ٹائم

سروے آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ دنیا کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایورسٹ کی دوبارہ پیمائش کے ذریعے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جائے گی  کہ آیا 2 سال قبل نیپال میں آنے والے زلزلے سے اس کی اونچائی میں کوئی تبدیلی آئی ہے یا نہیں۔ Surveyor General Swarna Subba Rao کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے آئندہ 2 ماہ میں ایک مہم نیپال اور چین کی سرحد پر واقع اس چوٹی پر بھیجی جائے گی۔ کچھ سائنس دانوں کے مطابق یہ ممکن ہے کہ 2 سال قبل نیپال میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد مائونٹ ایورسٹ کی بلندی میں کمی آئی ہو،  تاہم بعض کا خیال ہے کہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے چین کی ایک سرکاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ یہ پہاڑ اس زلزلے کے بعد جنوب، مغرب کی جانب کم از کم 3 سینٹی میٹر سرکا ہے۔ اس کی بلندی 29 ہزار 28 فٹ بتائی جاتی ہے، جو 62 سال قبل انڈین سروے میں بتائی گئی تھی۔ انڈین Surveyor General Swarna Subba Rao کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ اس کی پیمائش کے لیے زمینی سروے اور جی پی ایس کی مدد درکار ہو گی تاکہ اس پہاڑ میں چند سینٹی میٹر کی بھی کسی ممکنہ تبدیلی کو ناپا جا سکے۔

No comments.

Leave a Reply