امریکی کمپنیوں کا مسلمان ملازمین کو نماز کا وقت دینے سے انکار

امریکی کمپنی جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئر پورٹ پر مسافروں کو وھیل چیئر فراہم کرتی ہے

امریکی کمپنی جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئر پورٹ پر مسافروں کو وھیل چیئر فراہم کرتی ہے

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا میں ایئر پورٹ پر سہولیات فراہم کرنے والی ایک کمپنی پر مسلمان ملازمین نے نماز کا وقفہ نہ دیتے ہوئے مذہبی آزادی سلب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ امریکی  کمپنی جان ایف کینیڈی (جے ایف کے) ایئر پورٹ پر مسافروں کو وھیل چیئر فراہم کرتی ہے۔ کمپنی کے خلاف درجنوں مسلمان ملازمین نے انسانی حقوق کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے انہیں نماز کا وقفہ نہیں دیا جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ملازمین نے یہ بھی کہا ہے کہ گزشتہ رمضان جب انہوں نے نماز کی درخواست کی تھی تو اس وقت انہیں ہراساں کیا گیا تھا۔ جے ایف کے ایئر پورٹ پر کام کرنے والی اس کمپنی میں 250 افراد کام کرتے ہیں اور اگر مذہبی امتیاز ثابت ہو جاتا ہے تو کمپنی پر ڈھائی لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد ہو سکتا ہے تاہم کمپنی سے وابستہ ایک غیر مسلم ملازم نے ان الزامات کو غلط قرار دیا ہے۔ انسانی حقوق کمیشن کے ڈپٹی کمشنر  Hollis Pfitsch کا کہنا ہے کہ ہم نیو یارک شہر میں کسی بھی قسم کی مذہبی تفریق برداشت نہیں کریں گے، اگر مختلف مذہبی عقائد رکھنے والے ملازمین اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے کام کے دوران وقفے کا تقاضہ کرتے ہیں تو انہیں روکنا اور ہراساں نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا قانونی حق ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ شکایت گزشتہ ہفتے موصول ہوئی اور کمپنی سے 30 روز میں جواب طلب کیا گیا ہے جبکہ کئی صحافتی اداروں کے اصرار کے باوجود کمپنی نے کوئی جواب نہیں دیا۔

No comments.

Leave a Reply