سی آئی اے کو خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، پولینڈ

گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بش انتظامیہ کو اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کرنے کی اجازت دی تھی جو بعد میں ختم کر دی گئیں

گیارہ ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بش انتظامیہ کو اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کرنے کی اجازت دی تھی جو بعد میں ختم کر دی گئیں

وارسا ۔۔۔ نیوز ٹائم

پولینڈ اور لیتھوانیا نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملکوں میں امریکی ایجنسی سی آئی اے کی خفیہ جیلیں بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپ کے دونوں ملک امریکہ کے قریبی اتحادی ہیں جنہوں نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے بعد بش انتظامیہ کو اپنے علاقوں میں جیلیں قائم کرنے کی اجازت دی تھی جو بعد میں ختم کر دی گئیں۔ امریکہ میں اقتدار کی منتقلی کے بعد صدر ٹرمپ پرانے پروگرام کی بحالی کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن پولینڈ اور لیتھوانیا کے حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے خفیہ جیلوں کے قیام کا فیصلہ کیا تو وہ اپنے ملکوں میں ان کی اجازت نہیں دیں گے۔

No comments.

Leave a Reply