اب امریکہ کے ساتھ جنگ حقیقت بن چکی ہے، چین نے واضح اعلان کر دیا

چین کی فوجی قیادت کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ اب امریکہ کے ساتھ جنگ حقیقت بن چکی ہے

چین کی فوجی قیادت کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ اب امریکہ کے ساتھ جنگ حقیقت بن چکی ہے

بیجنگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین اور امریکہ کے تعلقات میں طویل عرصے سے کشیدگی چلی آ رہی ہے اور امریکہ کے نومنتخب صدر شروع سے ہی چین مخالف بیانات دیتے آ رہے ہیں لیکن اب چین کی طرف سے ایسا اعلان کر دیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ساری دھمکیاں بھول جائیں گے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق چین کی فوجی قیادت کی طرف سے بیان سامنے آیا ہے کہ اب امریکہ کے ساتھ جنگ حقیقت بن چکی ہے، فوجیں تیار ہیں اور جنگ آج رات ہی شروع ہو سکتی ہے۔ بحیرہ جنوبی چین، بحرالکاہل میں واقع جزائر کے تنازع اور تجارت کے معاملات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار چین پر کڑی تنقید کر چکے ہیں جس پر چین غصے سے بپھرا ہوا ہے اور اب صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے کیونکہ بحرالکاہل میں دونوں ملکوں کے جنگی بحری بیڑوں، میزائلوں اور جنگی جہازوں نے جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق چینی فوجی قیادت کی طرف سے یہ بیان پیپلز لبریشن آرمی کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ جنگ اب محض امکان نہیں رہی بلکہ قابل عمل حقیقت بن چکی ہے۔ یہ جنگ صدر (ڈونلڈ ٹرمپ)  کی مدت کے دوران کسی بھی وقت، حتی کہ آج رات کو بھی شروع ہو سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایک سے زائد بار پینٹاگون سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ وہ بحرالکاہل سے چینی بحری بیڑوں اور میزائل ڈیفنس سسٹمز کو نکال باہر کرے۔ چینی اخبار دی گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے عالمی امور کے ماہر اور یونیورسٹی آف چائنہ کے ایسوسی ایٹ ڈین نے کہا ہے  کہ اگر نئی امریکی انتظامیہ اسی راستے پر چلتی رہی اور اس کا رویہ یہی رہا تو چین اور امریکہ کی جنگ لازماً ہو گی  اور اگر دونوں ملکوں کی جنگ ہوتی ہے تو یہ امریکی تاریخ کا خاتمہ کر دے گی یا ہو سکتا ہے انسانیت ہی کا خاتمہ ہو جائے۔ امریکہ مغربی بحرالکاہل میں اپنے 3 ایئرکرافٹ کیریئر بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور اگر وہ بحیرہ جنوبی چین پر حملہ کرتا ہے 3 تو ایک طرف، وہ 10 کیریئر بھی بھیج دے توچین ان تمام کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply