ترک نیٹو فوجیوں نے جرمنی میں پناہ طلب کر لی: رپورٹ

نیٹو کے فوجی اڈوں پر کام کرنے والے ترک فوج کے 40 سینئیر اہلکاروں نے جرمنی سے پناہ کی درخواست کی ہے

نیٹو کے فوجی اڈوں پر کام کرنے والے ترک فوج کے 40 سینئیر اہلکاروں نے جرمنی سے پناہ کی درخواست کی ہے

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک میں نیٹو کے فوجی اڈوں پر کام کرنے والے ترک فوج کے 40 سینئیر اہلکاروں نے جرمنی سے پناہ کی درخواست کی ہے۔ ترکی کی حکومت کو شبہہ ہے کہ یہ اہلکار گذشتہ برس جولائی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہیں۔ ان اہلکاروں کو بغاوت کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔ جرمن اخبارات اور چینلز کے مطابق اس معاملے پر ابھی تک نیٹو فورسز اور جرمنی کی حکومت کا موقف سامنے نہیں آ سکا۔ تاہم جرمن وزارت داخلہ اور امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ پناہ کی اس درخواست پر پہلے سے واضع شدہ طریقہ کار کے تحت ہی کاروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب قدامت پسند سیاسی جماعت سی ایس یو کے رہنما سٹیفن مئیر کا کہنا ہے کہ ان اہلکاروں کو واپس بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اگر انھیں ترکی بھیجا گیا تو انھیں فوری طور پر جیل میں ڈال دیا جائے گا۔ یہ خبر ایسے موقعے پر منظر عام پر آئی ہے جب چند روز بعد جمعرات کو جرمن چانسلر انجیلا مرکل ترکی کا دورہ کرنے والی ہیں۔ جرمنی کو ترک حکومت کی جانب سے اپنے مخالفین کو دبانے پر تحفظات ہیں  جبکہ ترکی، برلن پر کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی حمایت کا الزام عائد کرتا ہے جسے وہ مسلح تنظیم قرار دیتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply