برطانیہ اور ترکی کے درمیان 100 ملین پائونڈ کا دفاعی معاہدہ

برطانیہ، ترک فضائیہ کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں مدد کرے گا

برطانیہ، ترک فضائیہ کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں مدد کرے گا

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانیہ اور ترکی کے درمیان 100 ملین پائونڈ مالیت کا ایک دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت برطانیہ، ترک فضائیہ کے لیے لڑاکا طیارہ تیار کرنے میں مدد کرے گا۔ اس معاہدے کا اعلان سنیچر کے روز برطانیہ کی وزیر اعظم Theresa May اور ترکی کے صدر Recep Tayyip Erdogan  کے درمیان انقرہ میں ملاقات کے بعد کیا گیا ہے۔ ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقعے Theresa May کا کہنا تھا کہ ترکی، برطانیہ کا دیرینہ دوست ہے تاہم ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔ Recep Tayyip Erdogan  نے اعلان کیا کہ ترکی، برطانیہ سے اپنی سالانہ تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ابھی دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ تقریباً 16 ارب ڈالر کی تجارت ہو رہی ہے۔ دنوں سربراہوں نے برطانیہ کی پورپی یونین سے علحیدگی کے بعد ترکی سے تجارتی روابط بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران قبرص، شام اور فضائی سیکیورٹی کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ Theresa May نے ترک صدر کے ساتھ اپنے مذاکرات کو انتہائی مفید قرار دیا جبکہ ترک صدر Recep Tayyip Erdogan  نے توقع ظاہر کی  کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف نوعیت کے تعلقات استوار ہوں گے۔ ترک میں اس سال 15 جولائی Recep Tayyip Erdogan  کی حکومت کے خلاف بغاوت کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا  کہ ہمیں فخر ہے کہ آپ کی جمہوریت کے دفاع میں برطانیہ آپ کے ساتھ کھڑا تھا۔ یاد رہے کہ 15 جولائی کو Recep Tayyip Erdogan  کے خلاف تختہ پلٹنے کی کوشش میں کم از کم 246 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply