وفات کے 20 سال بعد شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تعمیر کا اعلان

شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تعمیر

شہزادی ڈیانا کے مجسمے کی تعمیر

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

برطانوی Princess Dianaکی وفات کے 20 سال بعد ان کے بیٹوں  Prince Williamاور Prince Harry نے اپنی والدہ کی یاد میں مجسمہ تعمیر کروانے کا حکم دے دیا۔ دونوں شہزادوں کا کہنا تھا کہ وقت آ گیا ہے کہ ان کی والدہ کے مثبت کردار کو پہچانا جائے۔ مجسمہ Princess Dianaکی سابقہ رہائش گاہ Kensington Palace میں تعمیر کیا جائے گا۔ اس کام کے لیے ابھی مجسمہ ساز کا انتخاب نہیں کیا گیا تاہم ترجمان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔  Prince Williamاور Prince Harry نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری والدہ کی وفات کو 20 سال گزر گئے ہیں  اور اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ میں اور دنیا بھر میں ان کے مثبت اثر کو ایک ہمیشہ رہنے والے مجسمے سے پہنچایا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے ہماری والدہ نے اتنی زندگیوں کو بہتر بنایا تھا۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کو ان کی زندگی اور ان کی میراث جانچنے کا موقع ملے گا۔ ادھر ملکہ برطانیہ نے بھی اس پروجیکٹ کی حمایت کے بارے میں بیان دیا ہے۔ حال ہی میں Prince Williamنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی والدہ کی ہلاکت کی وجہ سے ان میں شدید غم و غصہ پیدا ہو گیا تھا۔ یاد رہے کہ 1997ء میں فرانس کے دارالحکومت پیرس میں  Princess Diana اور ان کے ساتھی Dodi Fayed   ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ Princess Diana کی وفات پر دنیا بھر میں شدید غم کی لہر دوڑ گئی تھی اور ان کی آخری رسومات ٹی وی پر 2 ارب ناظرین نے دیکھی تھیں۔

No comments.

Leave a Reply