فلسطینی صدر محمود عباس آج پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

فلسطینی صدر محمود عباس

فلسطینی صدر محمود عباس

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطین کے صدر محمود عباس 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس 30 جنوری سے یکم فروری تک 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ 5 وزرا سمیت ایک 17 رکنی وفد بھی ہو گا۔ فلسطینی صدر دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی جائے گی اور وفود کی سطح پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فلسطینی صدر اور وزیر اعظم نواز شریف مشترکہ طور پر ڈپلومیٹک انکلیو اسلام آباد میں نوتعمیر فلسطین کے سفارت خانے کا افتتاح بھی کریں گے جبکہ ان کے اعزاز میں ضیافت کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

No comments.

Leave a Reply