اسکرین ایکٹرز گلڈ ایورڈز :2017 لاس اینجلس میں 23ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کا انعقاد

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لا لا لینڈ کے لیے ایما سٹون جیتنے میں کامیاب ہو گئیں

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ لا لا لینڈ کے لیے ایما سٹون جیتنے میں کامیاب ہو گئیں

لاس اینجلس ۔۔۔ نیوز ٹائم

لاس اینجلس میں 23ویں سالانہ Screen Actors Guild Awards کا انعقاد کیا گیا جس میں ہالی ووڈ ستاروں نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ رنگارنگ ایوارڈ کی تقریب میں امریکی ریاست California کے شہر Los Angeles میں منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں فلمی اور ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔ رواں سال Guild Awards کی نامزدگیوں میں بہترین فلموں Category میں ‘Manchester by the Sea’، ‘Fences ‘، ‘Captain Fantastic’، ‘Hidden Figures’  اور ‘Moonlight’ شامل کی گئی تھیں جن میں ‘Hidden Figures’نے میدان مار لیا اور بہترین فلم قرار پائی۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ‘Fences ‘ کے لیے Denzel Washingtonکو ملا  جبکہ نامزدگیوں میں ‘Manchester by the Sea’کے لیے Casey Affleck، Hacksaw Ridge کے لیے Andrew Garfield، La La Land کے لیے Ryan Gosling اور ‘Captain Fantastic’ کے لیے Viggo Mortensen شامل کئے گئے تھے۔  بہترین اداکارہ کا ایوارڈ La La Land کے لیے Emma Stone جیتنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ اس Category کے لیئے Amy Adams فلم Arrival کے لیے، The Girl on the Train میں بہترین اداکاری دکھانے کے لیے Emily Blunt ، Natalie Portman فلم Jackie کے لیے اور فلم Florence Foster کے لیے Meryl Streep کے نام شامل ہیں۔ بہترین معاون اداکاروں میں Mahershala Ali (Moonlight) نے Guild Awards جیتا۔ بہترین معاون اداکاروں میں Viola Davis نے فلم Fences میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس کے علاوہ بہترین ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ Stranger Things نے حاصل کیا جبکہ بہترین ڈرامہ ایکٹر John Lithgow کو ڈرامہ The Crown کے لیے اور بہترین ایکٹرس بھی The Crown کے لیے Claire Foy کو ملا۔ تقریب میں دلکش ملبوسات میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور بڑی تعداد میں فلمی اور ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔

23ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز کی فائل فوٹو

10 11 9 6 7 8

No comments.

Leave a Reply