ٹرمپ نے امریکا کو ہی نہیں ملکہ برطانیہ کو بھی مشکل میں ڈال دیا

امریکی صدر کے خلاف لندن میں ہونے والے عوامی احتجاج نے ملکہ برطانیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے

امریکی صدر کے خلاف لندن میں ہونے والے عوامی احتجاج نے ملکہ برطانیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے

لندن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے نہ صرف امریکا کو مشکل میں ڈال دیا بلکہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کے لئے بھی مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 7 اسلامی ممالک کے پناہ گزینوں کے ملک میں داخلے کے فیصلے کے بعد اسے عالمی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے خلاف نہ صرف امریکا بلکہ برطانیہ میں بھی احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔ امریکی صدر کے خلاف لندن میں ہونے والے عوامی احتجاج نے ملکہ برطانیہ کو اس مشکل میں ڈال دیا ہے  کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری دورے کی دعوت عوامی احتجاج کے دوران کس طرح دیں۔ برطانوی وزارت خارجہ کے ایک انتہائی ذمہ دار افسر Peter Rickets کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں امریکی صدر کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی برطانیہ آمد کو منسوخ کیا جائے اور اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو سرکاری دعوت پر مدعو کرنا ملکہ برطانیہ کے لئے بھی خاصہ مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر کا دورہ برطانیہ ملتوی کرنے کے لئے 16 لاکھ برطانوی شہریوں نے آن لائن پٹیشن پر دستخظ کر دیئے جس کے بعد پارلیمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کے متوقع دورہ برطانیہ کے حوالے سے 20 فروری کو ایوان میں بحث کرائی جائے گی۔

No comments.

Leave a Reply