جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید

جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

 وزارت داخلہ نے Jamaat-ud-Dawa chief Hafiz Saeed سمیت 38 افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کر دیے۔ ای سی ایل میں شامل کیے گئے تمام 38 افراد کا تعلق Jamaat-ud-Dawa اور Lashkar-e-Taiba سے ہے۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے ایف آئی اے اور تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے جاری کر دیے، وزارت داخلہ کے مراسلوں کے ہمراہ 38 افراد کی فہرست منسلک کی گئی ہے۔ دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ Hafiz Saeed کے معاملے پر بھارت سے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔ واضح رہے کہ 30 جنوری کو پنجاب حکومت کی جانب سے Jamaat-ud-Dawa chief Hafiz Saeed کو نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جبکہ پنجاب میں Jamaat-ud-Dawa  کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کرتے ہوئے لاہور کی سڑکوں پر لگے Jamaat-ud-Dawa کے بینرز اتار دیے گئے تھے۔ ترجمان وزارت داخلہ نے Hafiz Saeed سے متعلق بھارتی دفتر خارجہ کے بیان پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا  کہ پاکستان نے Jamaat-ud-Dawa  سے متعلق عالمی ذمہ داریاں پوری کی ہیں، پاکستان کو بھارت کے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں۔  واضح رہے کہ پاکستان میں Hafiz Saeed کی نظر بندی کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان سے ‘ڈو مور’ کا مطالبہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف مزید ‘معتبر’ اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اپنے بیان میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں آزاد اور خودمختار عدلیہ موجود ہے، بغیر ثبوت الزامات خطہ میں امن کیلئے مددگار ثابت نہیں ہوں گے۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت Hafiz Saeed کی سیاسی سرگرمیوں کو پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔  ترجمان نے وضاحت کی کہ  حکومت پاکستان نے دسمبر 2008 ء کی اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرار داد 1267 کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس قرار داد کے تحت ہتھیاروں کی فروخت اور سفری پابندیوں سمیت اثاثے منجمد کرنے جیسے اقدامات سابقہ حکومتیں بعض وجوہات کی بنا پر نہیں کر سکی تھیں۔  ترجمان وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور یہاں کی عدلیہ آزاد ہے، اگر بھارت اپنے عائد کیے گئے الزامات کے حوالے سے واقعی سنجیدہ ہے تو Hafiz Saeed کے خلاف ٹھوس شواہد سامنے لائے جسے پاکستان یا دنیا کی کسی بھی عدالت میں تسلیم کیا جا سکے۔

No comments.

Leave a Reply