ایران نے امریکا اور عالمی طاقتوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے: امریکا

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن

امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے ایران کے میزائل تجربے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران عالمی طاقتوں کے ساتھ کیے گئے جوہری سمجھوتے کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر Michael Flynn نے اپنے بیان میں ایران کی بلیسٹک میزائل تجربے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے امریکا اور علاقے کے اتحادیوں کو خطرے میں ڈال رکھا ہے۔ فی الحال ہم ایران کو باضابطہ طور پر زیرِ انتباہ رکھ رہے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ ایران کے اس اقدام پر امریکی صدر ٹرمپ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں تاہم سینئر حکومتی حکام نے ایران پر فوجی آپریشن کو خارج از امکان قرار نہیں دیا۔ Michael Flynn نے کہا کہ ایران کے رہنما اب ایسا اقدام کرنے کی جرات کر رہے ہیں کیونکہ جوہری سمجھوتا کمزور اور غیر موثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما انتظامیہ ایران کے بدنیتی پر مبنی اقدامات کا جواب دینے میں ناکام رہی، جس میں ہتھیاروں کی منتقلی، دہشت گردی کی حمایت اور بین الاقوامی ضابطوں کی دیگر خلاف ورزیاں شامل ہیں۔ قومی سلامتی کے مشیر Michael Flynn نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے اِن اقدامات کی مذمت کرتی ہے جس سے مشرقِ وسطیٰ اور باقی دنیا کی سلامتی، خوش حالی اور امریکیوں کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب ایران نے جوہری سمجھوتے کی خلاف ورزی کے تاثر کو مسترد کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply