نواسی ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ تقریب 26 فروری کو ہو گی

نواسی ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ تقریب 26 فروری کو ہو گی

نواسی ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ تقریب 26 فروری کو ہو گی

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

شوبز کی دنیا سے وابستہ لوگوں کو سراہنے کے لیے اور ان کی خدمات کے اعتراف میں ہر سال اکیڈیمی ایوارڈز کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ شوبز کی دنیا کا یہ سب سے معتبر ایوارڈ ہے، 89 ویں آسکر ایوارڈز کی تیاریاں عروج پر ہیں جس کی تقریب 26 فروری کو منعقد ہونے جا رہی ہے۔ یہ آسکر ایوارڈز 60 مختلف کیٹگریز میں دیے جائیں گے، California Dolby Theatre میں منعقد ہونے والے ان ایوارڈز کی مورتیاں بھی تیار کر لی گئی ہیں جن کی تیاری میں بہت چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بھی مدِنظر رکھا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کرنے والے ستاروں کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں کسی کو اپنے ڈریس کی فکر ہے تو کوئی جیولری کو لے کر فکر مند دکھائی دے رہا ہے،  کونسا ایوارڈ کس کی جھولی میں گرے گا یہ تو تقریب کے دن ہی پتہ چلے گا لیکن فلمی ستارے اپنی طرف سے مکمل تیاری کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply