روسی حکومت امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے رابطے میں تھی: روسی نائب وزیر خارجہ

روسی نائب وزیر خارجہ Sergei Ryabkov

روسی نائب وزیر خارجہ Sergei Ryabkov

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعوے کرتے آئے ہیں کہ اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ان کا یا ان کی ٹیم کا روسی حکام کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں تھا لیکن اب روسی حکومت نے ہی ان کے اس جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق روسی حکام کی طرف سے ایک بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کی ٹیم کے کچھ ارکان ہم سے رابطے میں تھے۔ روس کی طرف سے یہ اعتراف اعلی حکومتی عہدیداروں کی طرف سے سامنے آیا ہے جن میں ایک روسی نائب وزیر خارجہ Sergei Ryabkov شامل ہیں۔ انٹرفیکس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے Sergei Ryabkov کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں سے رابطے میں تھی۔ میں سب کچھ نہیں بتا سکتا لیکن اتنا کہہ سکتا ہوں کہ ٹرمپ کی ٹیم کے کچھ لوگ روسی حکام سے مسلسل رابطے میں رہے۔ اس کے علاوہ امریکہ میں مقیم روسی سفیر Sergei Kislyak بھی کہہ چکے ہیں کہ میں ڈونلڈٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران ان کے سینئر مشیر Michael Flynn کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں۔ میرے اور مسٹر Michael Flynn کے درمیان موبائل فون پر پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہا ہے اور فون پر بات بھی ہوتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ ہم روبرو ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں۔ مگر اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ سبھی سفارت کار یہ کام کرتے ہیں۔ ان بیانات کے منظر عام پر آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں جن پر پہلے ہی الزامات عائد کیے جا رہے تھے کہ وہ روسی ہیکرز کی مدد سے الیکشن جیتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply