فیس بک نے اپنی سائٹ کو سوشل میڈیا حب بنانے کی تیاری شروع کر دی

صارفین کو محض ایک کلک پر کسی بھی اکائونٹ پر جانے میں مدد دیں گے

صارفین کو محض ایک کلک پر کسی بھی اکائونٹ پر جانے میں مدد دیں گے

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

فیس بک نے اپنی سائٹ کو سوشل میڈیا hub بنانے کی تیاری شروع کر دی۔ جی ہاں سماجی رابطے کی ویب سائٹ میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی ہونے والی ہے اور بہت جلد فیس بک پر صارفین اپنے دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس جیسے انسٹاگرام، سکائپ، ٹوئٹر اور یوٹیوب وغیرہ کو بھی شامل کر سکیں گے۔ یہ سوشل میڈیا اکائونٹس صارف کے (About me) سیکشن میں نظر آئیں گے اور صارفین کو محض ایک کلک پر کسی بھی اکائونٹ پر جانے میں مدد دیں گے۔ فیس بک صارفین اگرچہ پہلے سے اپنے دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس کو (About me) کے سیکشن میں شامل کر سکتے ہیں  مگر یہ نئی تبدیلی اس سائٹ کو بالکل بدل کر رکھ دے گی۔ فیس بک کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش اس وقت اینڈ رائیڈ اور iOS app میں صارفین کی محدود تعداد پر کی جا رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ ٹول ڈیسک ٹاپ کے لیے بھی دستیاب ہو گا۔ فیس بک کی جانب سے ڈسکور پیپل نامی فیچر بھی آزمایا جا رہا ہے جس کی مدد سے صارفین ایسے لوگوں کو دوست بنا سکتے ہیں جنھیں وہ جانتے نہ ہوں۔

No comments.

Leave a Reply