پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ”رد الفساد” شروع کرنے کا اعلان

پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ''رد الفساد'' شروع کرنے کا اعلان

پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ”رد الفساد” شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں ”Radd-ul-Fasaad”  کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ISPR Director General Asif Ghafoor کے مطابق پاک فوج کا اعلی سطح کا اجلاس آرمی چیف General Qamar Bajwaکی زیر صدارت کور ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوا جس میں پنجاب بھر کے کور کمانڈرز اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف ”Radd-ul-Fasaad” کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، آپریشن کا مقصد بلاتفریق دہشت گردی کا خاتمہ ہے اور اس میں دہشت گردی کو بلاامتیاز جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے جس کا اہم مقصد نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہے، آپریشن میں پاک فوج، فضائیہ، بحریہ اور سول آرمڈ فورسز سمیت دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک ہوں گے، ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے تمام ادارے معاونت کریں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصد اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم اور سرحدی سلامتی کو یقینی بنانا ہے جبکہ آپریشن سے سرحدوں پر سیکیورٹی صورتحال میں مزید بہتری آئے گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلاامتیاز آپریشن سے ملک میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے کو ختم کیا جائے گا، ملک کو دھماکا خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ سے بھی پاک کیا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں انسدا دہشت گردی آپریشن بھی جاری رکھے جائیں گے جبکہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی کے لیے رینجرز بڑے پیمانے پر کاروائی کرے گی۔

No comments.

Leave a Reply