امریکہ نے امیگریشن کی نئی پالیسیوں کا اعلان کر دیا

گزشتہ روز جاری کردہ ہدایات میں سرحدوں پر گشت اور امیگریشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 15 ہزار اہلکاروں کی بھرتی

گزشتہ روز جاری کردہ ہدایات میں سرحدوں پر گشت اور امیگریشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 15 ہزار اہلکاروں کی بھرتی

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ کے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ماہ دستخط کردہ انتظامی حکم نامے پر عملدرآمد کے لیے نئی امیگریشن پالیسیوں کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری کردہ ہدایات میں سرحدوں پر گشت اور امیگریشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 15 ہزار اہلکاروں کی بھرتی اور میکسیکو کے ساتھ سرحد پر غیر قانونی تارکینِ وطن کو رکھنے کے لیے مراکز کو توسیع دینا شامل ہے۔ اوباما کے دور میں فوری بے دخلی کی پالیسی کا اطلاق، سرحد سے تقریباً 190 کلومیٹر کے اندر اندر پکڑے جانے والے تارکینِ وطن پر ہوتا تھا۔ لیکن اب اس حد میں توسیع کی جائے گی۔ وزیرِ خارجہ Rex Tillerson اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر John Kelly  ، سرحدوں پر سلامتی کے بارے میں میکسیکو کے صدر Enrique Pena Nieto سے بات کرنے کے لیے بدھ کے روز سے میکسیکو کا دورہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ بات چیت میں سرحد پر دیوار کی تعمیر کا موضوع بھی شامل ہے، جس کے بارے میں صدر ٹرمپ میکسیکو سے اخراجات وصول کرنے کا کہہ چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply