امریکا نے اپنا سب سے جدید اور خطرناک ہتھیار چین اور شمالی کوریا کے خلاف میدان میں اتار دیا

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 اے

امریکا کا جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 اے

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا اور چین کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے اب ایسا جدید اور خطرناک ہتھیار ان دونوں ملکوں کے خلاف میدان میں اتار دیا ہے جس سے انتہائی سنگین خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ خطرناک ہتھیار جدید ترین لڑاکا طیارہ ایف 35 اے ہے جو اب تک کا جدید ترین جنگی جہاز ہے۔ امریکہ نے چین اور شمالی کوریا کی طرف سے درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پہلی بار یہ لڑاکا طیارہ بحرالکاہل میں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے امریکی فضائیہ کو مخالف افواج پر نمایاں برتری حاصل ہو جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ایئر فورس نے 26 مزید ایف 35 اے طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے جو آئندہ سال کے اختتام تک اسے مل جائیں گے۔ امریکی ایئر فورس کے ڈپٹی چیف آف سٹاف فار Strategic Plans Lt. Gen. Jerry D. Harris کا کہنا ہے  کہ ایف 35اے کی فضائی بیڑے میں شمولیت سے امریکہ فوج طویل فاصلے تک ٹارگٹ کو نشانہ بنانے، دن اور رات کے اوقات میں اور خراب موسمی حالات میں بھی آپریشنز کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گی۔ اس طیارے میں دنیا کا جدید ترین سسٹم نصب ہے۔ ہم 2018ء سے 2022ء تک ہر سال 48 نئے ایف 35اے طیارے خریدنے کی منصوبہ بندی رکھتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply