امریکا سے بے دخل تارکین وطن کو کینیڈا میں خوش آمدید

امریکا سے بے دخل کئے جانے والے تمام تارکین وطن کو کینیڈا میں قبول کیا جائے گا ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

امریکا سے بے دخل کئے جانے والے تمام تارکین وطن کو کینیڈا میں قبول کیا جائے گا ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو

اوٹاوا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کینیڈین وزیر اعظم Justin Trudeau نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ امریکا سے بے دخل کئے جانے والے تمام تارکین وطن کو کینیڈا میں قبول کیا جائے گا چاہے اس کے لیے انہیں کسی بھی مخالفت کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ کینیڈین پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران وزیر اعظم Justin Trudeau کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک کے امیگریشن سسٹم پر اعتماد ہے اور گزشتہ ماہ بھی 452 افراد امریکا سے کینیڈا پہنچے تھے۔ اپنے سیاسی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کینیڈین وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جو حفاظت کی تلاش میں ہمارے پاس آتے ہیں، ان کی مدد کرتے رہیں گے۔ Justin Trudeau کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تارکین وطن کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس نے امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم ایک Crore 10 lakh تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے لیے نئی گائیڈ لائن تیار کر لی ہے جس پر عمل کرتے ہوئے جلد ہی ان تمام لوگوں کو امریکا بدر کر دیا جائے گا۔ اس سے پہلے کینیڈا کے وزیر امیگریشن نے کہا تھا کہ عراق کے 1200 یزیدی خاندانوں کو اپنے ملک میں بسائیں گے۔

No comments.

Leave a Reply