ترک خواتین میں فوجی افسران کے سکارف پہننے پر پابندی ختم

ترک خواتین میں فوجی افسران کے سکارف پہننے پر پابندی ختم

ترک خواتین میں فوجی افسران کے سکارف پہننے پر پابندی ختم

انقرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی میں مسلح افواج کی خواتین ارکان پر عائد  وہ تاریخی پابندی ختم کر دی گئی ہے، جس کے تحت انہیں ہیڈ اسکارف پہننے کی اجازت نہیں تھی۔ اس سلسلے میں انقرہ میں ملکی وزارت دفاع نے انتظامی اصلاحات کا باضابطہ حکم بھی دے دیا ہے۔ استنبول سے ملنے والی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق جدید ترکی میں جس کی بنیاد ریاست کے سیکولر تشخص  پر رکھی گئی تھی، مسلح افواج کی خواتین افسران پر مسلم عورتوں کا مخصوص ہیڈ اسکارف پہننے پر ہمیشہ ہی سے پابندی عائد رہی ہے۔ اب ترک وزارت دفاع نے اس پابندی کو ختم کر دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے آرمڈ فورسز میں عملی اصلاحات کا باضابطہ حکم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انادولو نے لکھا ہے کہ اس پابندی کے خاتمے کا اطلاق ترک مسلح افواج میں جنرل سٹاف، کمانڈ ہیڈ کوارٹرز اور ان کے جملہ ذیلی شعبوں میں فرائض انجام دینے والی تمام خواتین افسران اور فوجیوں پر ہو گا۔

No comments.

Leave a Reply