اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے جبکہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے دی

دبئی ۔۔۔ نیوز ٹائم

پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں Islamabad United نے دلچسپ مقابلے کے بعد Quetta Gladiators کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں Islamabad United نے Quetta Gladiators کو جیت کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا  جس کا تعاقب  Sarfraz Ahmed  الیون نے شاندار آغاز میں کیا لیکن آخری چند اوورز میں میچ Islamabad United  کے حق میں رہا۔ میچ کے آخری اوور میں Quetta Gladiators کو جیت کے لئے 5 رنز درکار تھے لیکن Mohammad Sami کی شاندار بولنگ کی بدولت Quetta Gladiators ایٹرز کے بلے باز 5 رنز نہ بنا سکے اور ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔ Quetta Gladiators کی جانب سے Ahmed Shehzad اور Kevin Pietersen نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 59 اور 69 رنز بنائے جبکہ Asad Shafiq 8،  Sarfraz Ahmed  3 اور Anwar Ali 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔  Islamabad United کی جانب سے Mohammad Irfan ، Mohammad Sami ، Shadab Khan اور Ruman Raees نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل Quetta Gladiators کے کپتان  Sarfraz Ahmed  نے ٹاس جیت کر Islamabad United کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو Rafatullah Mohmand اور Dwayne Smith نے اننگز کا آغاز کیا لیکن Dwayne Smith کھیل کی تیسری ہی گیند پر Zulfiqar Babar کا شکار بن گئے۔ جس کے بعد Hussain Talat اور  Rafatullah Mohmand نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ پر 59 رنز جوڑے تو Rafatullah Mohmand بھی 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کپتان Misbah-ul-Haq  25، rad Haddin 22 اور Shane Watson 29 رنز بنا کر آئوٹ  ہوئے۔ نوجوان بلے باز Hussain Talat نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ Shadab Khan 9 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔

Quetta Gladiators کی جانب سے Zulfiqar Babar اور  Riyad, Anwar نے 2،2 جبکہ  Hassan Khan اور  Thisara Perera نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے Quetta Gladiators کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور گزشتہ روز Karachi Kings کو شکست دینے کے بعد سب سے پہلے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 17 رنز سے شکست دے دی

دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے تیسرے مرحلے میں Peshawar Zalmi نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے جس کے جواب میں Lahore Qalandars  کی جانب سے C Delport اور B McCullum  نے اننگز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا  اور 38 رنز کی شراکت داری قائم کی جس میں C Delport نے 15 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ بلے بازی کی  لیکن اس کے بعد Lahore Qalandars  کے بلے بازوں میں ڈریسنگ روم پہلے پہنچنے کا مقابلہ شروع ہوا اور صرف 5 رنز کے اضافے سے 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ B McCullum 6، Fakhar Zaman 0، Umar Akmal  ایک، M Rizwan 4، اور پچھلے میچ کے ہیرو G Elliott بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہو گئے۔ S Narine اور Aamer Yamin  ٹیم کے مجموعی اسکور کو 88 پر پہنچا کر ہمت ہار گئے دونوں بالترتیب 21 اور 25 رنز کی اننگز کھیل کر آئوٹ ہوئے لیکن بعد میں آنے والے Sohail Tanvir اور Yasir Shah نے بھی بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے آخر تک لڑتے رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کروا سکے، Yasir Shah 22 رنز پر آئوٹ ہوئے تاہم Sohail Tanvir 36 رنز پر ناٹ آئوٹ رہے۔ Peshawar Zalmi کی جانب سے M Hafeez ، Shakib Al Hasan نے 2،2 جبکہ Hasan Ali ، Shahid Afridi ، Wahab Riaz  اور D Sammy نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل Peshawar Zalmi  کے کپتان D Sammy نے Lahore Qalandars  کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، Peshawar Zalmi کی جانب سے Tamim Iqbal اور Kamran Akmal نے اننگز کا آغاز کیا لیکن Tamim Iqbal صرف 5 رنز پر Aamer Yamin کا شکار بن گئے  جبکہ M Hafeez بھی 13 رنز ہی بنا سکے اور MN Samuels 17 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹے لیکن Kamran Akmal نے 40 گیندوں پر 58 رنز کی بلے بازی کی۔ Shakib Al Hasan نے 30 رنز جوڑے لیکن Shahid Afridi 10 رنز پر واپس پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان D Sammy 8 گیندوں پر 17 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ Lahore Qalandars  کی جانب سے Yasir Shah نے 2، Aamer Yamin ، Sohail Tanvir اور S Narine نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے Quetta Gladiators کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست اور گزشتہ روز  Karachi Kings کو شکست دینے کے بعد سب سے پہلے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر چکی ہے  جبکہ Lahore Qalandars  دوسرے اور Islamabad United تیسرے نمبر پر ہیں۔ Peshawar Zalmi 5 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ Karachi Kings 4 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

No comments.

Leave a Reply