پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی بارے امریکہ کا بڑا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان  سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کوششیں کریں

پاکستان اور افغانستان سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کوششیں کریں

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ نے پاکستان اور افغانستان دونوں پڑوسی ممالک کو یہ تجویز دیتے ہوئے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کریں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے مشترکہ کوششیں شروع کریں۔ پاکستان اور افغان حکام کے ساتھ امریکی حکام نے ان سے اپنے تنازعات کے حل کے لئے طریقہ کار واضع کرنے کے لئے بھی کہا۔ ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق John Nicholson نے کہا کہ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ دونوں حکومتیں سرحد کے دونوں جانب دہشت گردی کے خلاف مشترکہ آپریشن کی کوششیں کریں، امریکہ، افغانستان میں پائیدار انسداد دہشت پلیٹ فارم کا قیام چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حمایت کے بغیر افغانستان میں امن کا قیام ممکن نہیں اور وہ دہشت گردی کو شکست دینے کے لئے افغانوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پاکستانی حکام پر زور دیں گے۔ حال ہی میں واشنگٹن کے ایک تھنک ٹینک میں ہونے والی بات چیت کے دوران کچھ امریکی ماہرین نے زور دیا  کہ پاک، افغان خطے میں امن کے قیام کیلئے اوباما انتظامیہ کے مقابلے میں ٹرمپ انتظامیہ موثر کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ ان کے پاس اسباب نہیں ہیں۔

No comments.

Leave a Reply